پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا 16 اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہیں، اس لیے ہوسکتا ہے لانگ مارچ اکتوبر کے آخری ہفتے تک چلا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خود اس حوالے سے کوئی تارخ نہیں دے سکتا لیکن لگتا یہی ہے کہ لانگ مارچ آگے چلا جائے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور اس حوالے چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کب ہو گا اس کی تاریخ کے بارے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا۔
دوسری جانب رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان 12 سے17 اکتوبر کے درمیان لانگ مارچ کا ارادہ رکھتے ہیں۔