پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کےحوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا۔
لاہورمیں نوجوانوں پر مشتمل ‘انصاف فورس’ قائم کردی گئی، ابتدائی طور پر 100 نوجوانوں پر مشتمل انصاف فورس کی لانچنگ تقریب ہوئی جس میں مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ شریک ہوئے۔
تقریب کا انعقاد رہنما پی ٹی آئی میاں عباد فاروق کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاف فورس وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جس کے چیف کمانڈر پنجاب میاں عباد فاروق ہوں گے۔
تقریب سے خطاب میں عمرسرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک ہر گھر میں عمران خان کا ووٹ بینک موجود ہے۔