چوہدری شجاعت کا کامران ٹیسوری کو فون، گورنر سندھ بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون کیا اور گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو ٹیلی فون کیا اور گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر کامران خان ٹیسوری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے امید کا اظہار کیا کہ صوبے کی ترقی میں گورنر سندھ اہم کردار ادا کریں گے اور ان کی کاوشوں سے بین الصوبائی رابطہ مزید فعال ہو گا، جن سے وفاق و صوبے میں مزید ہم آہنگی، تعاون اور دوطرفہ امور کا حل یقینی ہے۔

گورنر سندھ نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کے اظہار پر مسلم لیگ ق کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں