پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ صدر مملکت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں تھے اس لیے انہیں سائفر کے شواہد کا علم نہیں۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدر نے ویسی ہی بات کی جیسی ان کو کرنی چاہیے تھی، صدر مملکت قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں موجود نہیں تھے اس لیے ان کو سائفر سے متعلق شواہد کا علم نہیں، ان کی بھی اور پارٹی کی بھی یہی رائے ہے کہ آرمی کو 100 فیصد نیوٹرل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تیار نہیں تھی، میڈیا کے دباؤ پر الیکشن کمیشن نے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا۔
فواد چوہدری کاکہنا تھاکہ تحریک انصاف کو نواز شریف کے پاکستان واپس آنے سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ قانونی تقاضے پورے کریں اور واپس آجائیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مارچ کا اسی ہفتے اعلان ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔