اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ و ماہر قانون وسیم سجاد کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے میں سیاستدانوں کو بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
وسیم سجاد نے کہا کہ یہ سوچ ہی غلط ہے کہ آرمی چیف میرا آدمی ہوگا، یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کسے آرمی چیف بنائیں۔
دوسری جانب کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وسیم سجاد سے اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کو سیاسی اتفاق رائے کے تابع نہیں کرسکتے، آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظم کریں گے۔