ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر 12 مرحلے کا یہ پہلا میچ ہے جو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، اگلے روز ہونے والے میچ کے بھی تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبرکو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی، 2 ماہ پہلے میچ کی اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی 10 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد ہو رہا ہے جس کے لیے فینز اب تک آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کے 6 لاکھ سے زیادہ ٹکٹس خرید چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں