فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کینیڈا میں بھی زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔
فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو کینیڈا کے 55 سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو، مِسّی ساگا اور دیگر شہروں میں شائقین اس فلم کو بہت دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں اور ہر عمر کے افراد پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔
فلم بینوں نے کہانی اور پروڈکشن کی بھی تعریف کی۔