پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل، ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا 50 واں ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔
اپنے کیریئر میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی ففٹی مکمل کرنے پر حارث رؤف نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان کیلئے 50 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہا ہوں، پاکستان کیلئے اتنے میچز کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو احساس پہلا میچ کھیلتے وقت تھا ویسی ہی فیلنگ آج بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب گراؤنڈ میں اترتا ہوں چاہے پہلا میچ ہو یا پچاسواں میچ میں ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں، کوشش ہوتی ہے پاکستان ٹیم کیلئے اچھا کروں۔