محمد رضوان اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران 15 واں رن لے کر بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑا۔
سوریا کمار یادو نے سال 2022 میں 23 اننگز میں 801 رنز بنائے تھے۔
رضوان گزشتہ برس بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور سال 2021 میں انہوں نے 26 اننگز میں 1326 رنز بنائے تھے۔