یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے دودھ سمیت متعدد اشیاء مہنگی کردی گئیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق نئی قیمتوں پر اطلاق فوری ہو گا
نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایک لیٹر دودھ کی قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو ئی۔
450 گرام چائے کی قیمت میں 240 روپے مہنگی ہوگئی جس کے بعد 450 گرام چائے کی قیمت 508 روپے سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی، 100 پیک کے ٹی بیگ کا پیک 282 روپے تک مہنگا ہوکر 298 سے بڑھ کر 580 روپے کا ہوگیا جب کہ 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک برانڈ نے گھی کی فی کلو قیمت 141 روپے بڑھا دی، مچھر مار لیکوٹ کی قیمت میں 19 روپے تک اضافہ کیا گیا جب کہ 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہوگئی۔
مزید برآں 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے، نوڈلز کا چھوٹا پیکٹ 3 روپے تک مہنگا کردیا گیا جب کہ بیکنگ پاوڈر، فیس کریم ،صابن ،شیونگ کریم اور شیشہ صاف کرنے کا لیکوٹ بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔