امام الحق کی روضہ رسولؐ پر حاضری

پاکستانی اوپنر بیٹسمین امام الحق نے روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصاویر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر امام الحق نے روضہ رسولؐ کے ساتھ ساتھ مسجد نبویؐ سے بھی چند تصاویر شیئر کی اور کیپشن میں اس سفر کو بہترین سفر قرار دیا۔

امام الحق نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم جیسے نکموں کو گلے کون لگاتا حضور ﷺ اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے۔

اوپننگ بیٹسمین نے مزید لکھا کہ الحمداللہ بہترین منزل اور سفر پر گامزن ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں