سرفراز کے بھائی نے پاک نیوی جوائن کرلی

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بھائی عبد الرحمان نے پاکستان نیوی جوائن کرلیا۔

سوشل میڈیا پر سرفراز احمد نے بھائی کے ہمراہ تصویر جاری کی اور بتایا کہ پاک نیوی کے یونیفارم میں موجود عبد الرحمان ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

ایک تصویر میں سرفراز احمد کے بھائی کو اپنے بھتیجے اور ان کے بیٹے عبداللہ کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز احمد کے بھائی کا لگاؤ کرکٹ سے بھی ہے اور وہ بھی سرفراز کی طرح وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کے بھائی کو پاک نیوی جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

سرفراز احمد نے ٹرائی سیریز میں پاکستان کی فتح پر بات کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ ورلڈکپ سے قبل پاکستان نے ٹاپ ٹیم کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں