عمران خان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔
عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی۔
عمران خان کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا آج اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔