ٹریفک حادثے میں ایس پی جاں بحق، دو پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع واشک میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایس پی جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایس پی عبدالطیف بلوچ پنجگور جا رہے تھے کہ واشک کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایس پی عبدالطیف جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں