ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہے جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا گیا ہے اور 5.3 اوورز میں اسکاٹ لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 53 رنز بنائے ہیں۔

دوسرے میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ مد مقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جب کہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں