عمران آرمی چیف کی تقرری کیلئے منتیں کررہے ہیں، انہیں وہ نصیب نہیں ہوگی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق بیان پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں 6 آرمی چیف تعینات کیے اور عمران خان ایک آرمی چیف کی تقرری کے لیے منتیں کر رہے ہیں، عمران خان کو وہ تقرری نصیب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو تعیناتی کا اتنا ہی شوق ہے تووہ پارلیمان میں اپنے نمبر پورے کرلیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں