عمران خان موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں الیکشن لڑنے پر آمادہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین چیئرمین عمران خان نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی نگرانی میں الیکشن لڑنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اس کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے بیک ڈور رابطوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں بیک ڈور رابطے کھلے رکھتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ان کی حکومت گرنے سے روک سکتی تھی، ان کے پاس ایجنسیاں تھیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو سمجھایا بھی تھا کہ اپوزیشن کامیاب ہوگئی تو اس سے معیشت سنبھالی نہیں جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں