نائیجیریا میں بدترین سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی

ائیجیریا میں ایک دہائی میں آنے والے بدترین سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس کے مطابق بدترین سیلاب سے 20لاکھ سے زائدافراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد گھروں کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نےرواں ماہ سے قبل تباہ کن سیلاب سے خبردارکیاتھا کہ ملک کے تین پانی کے ذخائر اوور فلو کرسکتے ہیں۔

نائیجیریا کی 36 میں سے 27ریاستیں سیلاب سے متاثرہیں جہاں امدادی کام جاری ہیں۔ معمول سے زیادہ شدید بارشوں کے سبب اور پڑوسی ملک کیمرون میں لگڈو ڈیم سے پانی کے اخراج کے بعد سیلاب میں شدت آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں