امریکی صدر جو بائیڈن اسٹریٹیجک پیٹرولیم ذخائر سے ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل جاری کرنےکا اعلان کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہناہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تومزید تیل جاری کرنا پڑے گا ۔
صدربائیڈن نے رواں سال اسٹریٹیجک ذخائر سے 18 کروڑ بیرل تیل جاری کرنےکی منظوری دی تھی۔
یوکرین بحران کےباعث پیٹرولیم قیمتوں میں اضافےکےپیش نظرمنظوری دی گئی تھی۔