ریاض پیرزادہ نے خود سے منسوب بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دیدیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے خود سے منسوب میڈیا میں جاری بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر قرار دے دیا۔

ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ادارہ جاتی سطح پر کی گئی ماضی کی غلطیوں کا حوالہ دیا تھا،ان اثرات سے نجات کے لیے نیشنل ری کنسیلی ایشن کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی سطح پر غلطیوں کی درستگی بھی ادارہ جاتی سطح پر ہی ہوسکتی ہے، انسانی حقوق کے لینڈ اسکیپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کی ہے تاکہ پاکستان کے بعض حصوں میں موجود بے چینی کا پائیدار حل ہو سکے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا میڈیا سے گزارش ہے کہ میری بات اسی تناظر میں پیش کرے جس دردمندی اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے کہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں