گندم کے معاملے پر پنجاب اور وفاقی حکومت آمنے سامنے

اسلام آباد: پنجاب میں گندم کی کمی پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جب کہ خط میں پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فوری فراہمی کی درخواست دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وفاق کو بھیجےگئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اورپاسکوکو ہدایات جاری کی جائیں، بقیہ گندم بھی مرحلہ وار فراہم کی جائے، پنجاب میں گندم فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیےجائیں۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے گندم کے معاملے پر وفاق کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب کےلوگوں پرظلم کررہی ہے، وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کردیا ہے اور ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے، امیدہے وفاق کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خط سے بہتراحساس غالب ہوگا۔

پنجاب حکومت گندم کے معاملے پر پہلا مراسلہ 18جون، دوسرا 19 ستمبر اور تیسرا 4 اکتوبر کو متعلقہ اداروں کو لکھ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں