سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے۔
رجسڑار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔
درخواست پر اعتراضات
کیس میں عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے؟ بتایا نہیں گیا۔
آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق بنایا نہیں جا سکتا
آئین کے آرٹیکل 184(3) کے استعمال سے متعلق مطمئن نہیں کیا گیا
فریقین کو کیس کی کاپی نہیں بھجوائی گئی
درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔