لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی بیان داغ دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے،پاکستان میں 77 وزراء مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ حکومت وینٹیلیٹر پر ہے اور PDM قومہ میں ہے۔اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 21, 2022
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے لیکن پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا باعث بن رہے ہیں، حکومت وینٹی لیٹر پر اور پی ڈی ایم قومہ میں ہے۔