ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یقین نہ کریں کیونکہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکے نام کا اکاؤنٹ بناکر جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے، یہ سب جعلی اکاؤنٹس ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے گھر کا ملازم قرار دیا گیا۔