اوباڑو: قومی شاہراہ پر چلتی ہوئی مسافر بس میں آگ لگ گئی

گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں قومی شاہراہ بائی پاس پر مسافر بس میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق کراچی سے بہاولپور جانے والی بس میں اوباڑو کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی، بس میں 55 مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا بس کا ٹائر پھٹنے پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی،ایمرجنسی بریک لگنےسےٹائر میں آگ لگی جس نےبس کولپیٹ میں لےلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں