ماضی میں عمران خان آرٹیکل 62،63 کے تحت نا اہلی درست قرار دے چکے

سابق وزیراعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نہ صرف نااہلی کو بلکہ اپنی نااہلی کو بھی درُست قرار دے چکے ہیں۔

فروری 2017 میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہہ چکے کہ اس آرٹیکل کے تحت خود انہیں بھی نااہل قرار دے دیا جائے تو ٹھیک ہے۔

جب کہ وہ ایک مرتبہ یہ بھی کہہ چکے کہ جب کسی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو اس نے کوئی تو جرم کیا ہوتا ہے نا، کوئی تو غلطی کی ہوتی ہے۔

نواز شریف کے خلاف فیصلے پر تحریک انصاف کے چیئرمین یہ بھی کہہ چکے کہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں کو پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں