قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر اپنی رائے پیش کی ہے۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا بابر اور رضوان کو اوپن نہیں کرنا چاہیے۔
پروگرام کے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا وسیم اکرم اور وقار یونس عاقب جاوید کا کیرئیر کھا گئے تو اس کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ نہیں، میں نے اپنا کیرئیر خود کھایا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوپن آنے سے متعلق سوال پر سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا بابر اور رضوان کو اوپنر نہیں رہنا چاہیے، فخر کو رضوان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آنا چاہیے، تیسرے نمبر پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے۔ ایسا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ان پچز پر رنز نہیں ہو رہے، مڈل آرڈر میں آکر آپ نے گیم کو لمبا لیکر جانا ہے، اگر اوپر سے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو 150 بھی نہیں ہوں گے۔
ایک اور سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا اس ٹیم میں فہیم اشرف کو ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ ایک اچھا آل راؤنڈر ہے۔