لاپتا افراد کا مسئلہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں: اختر مینگل

    لاہور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل نہیں ہوگا کیوں کے یہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

    لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب میں اخترمینگل نے کہا کہ صرف بولنے والوں کو ہی نہیں، سننے والوں اور دیکھنے والوں کو بھی اٹھایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نشتراسپتال کی چھت پر ملنے والی لاشیں انسانوں اور ملکی باشندوں کی ہیں، یہ پتا چلانا ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کن لوگوں کی لاشیں تھیں۔

    ارشد مینگل کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو ہر مسنگ پرسن کے دروازے پر جاکر پوچھنا ہوگا، ہم آپ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں مگر برابر شہری کی طرح غلام کی طرح نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں