موجودہ صورتحال میں مارشل لاکا خطرہ بڑھ گیا ہے: حامد میر

معروف صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ مارشل لاکا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جنوبی ایشیا کی سول سوسائٹی پر سیشن سے خطاب کرتےہوئے حامد میر نے کہا ملکی حالات تبدیل نہیں ہورہے، پیکا آرڈیننس سابق حکومت میں لایا گیا، موجودہ بھی انہی کے نقش قدم پر ہے۔

حامد میر نے کہا کہ 1970 میں میڈیا آزاد ہوتا تو پاکستان دو ٹکرے ہونے کا الزام بھی صحافت پر لگ جاتا، مجھ پر پابندی عمران خان دور میں لگائی گئی، جو میڈیا کو ٹیکس چور کہتے ہیں وہ یہ الزام ثابت بھی کریں۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ موجودہ صورت حال میں مارشل لا کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں