کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر 220.84 روپے پر بند ہوا تھا۔
آج پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی ہے۔