شاتمِ رسول سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی اور ہاتھ سےمحروم ہوگیا۔
سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ویلی نے بتایا کہ سلمان رشدی کی گردن میں تین گہرے زخمی آئے تھے اور وہ اب ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔
75 سا ل کے سلمان رشدی کا ایک ہاتھ بھی بازو کی نس کٹنےسےناکارہ ہوگیا۔
رواں سال 12 اگست کو نیویارک میں تقریب کے دوران شاتمِ رسول سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا،حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سینے اور دھڑ میں 15 زخم آئے تھے جب کہ حملے کے بعد 24 سال کے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔