پاکستانی کرکٹرز کو جنوبی افریقا میں لیگ کھیلنے کی اجازت

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کو جنوبی افریقا میں لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کےمطابق پی سی بی کی جانب سے جن کرکٹر کو جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے ان کا تعلق موجودہ کرکٹ اسکواڈ سے نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کے دو کرکٹرز کو جنوبی افریقا میں لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جنہیں ضروری کارروائی مکمل کرنے پر این او سی جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈکے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا اختتام 15 جنوری کو ہوگا جب کہ پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری سے ہونا ہے، ممکنہ طور پر قومی کرکٹرز آرام کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ این او سی کے لیے کیس ٹو کیس فیصلہ کرے گا، پی سی بی کھلاڑیوں کے معاہدہ چھوڑنے کی صورت میں ازالے کی پالیسی اپنا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں