ٹینس اسٹار اشنا سہیل انگلینڈ میں ٹریننگ کیوں حاصل کر رہی ہیں؟

پاکستان کی ٹینس اسٹار اشنا سہیل نے لندن میں اپنے پہلے ٹورنامنٹ کے فائنل میں برطانیہ کے ہاتھوں شکست پر انگلینڈ میں ٹریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اشنا سہیل نے جی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے مستقبل کے ایونٹس کے لیے لندن میں ٹریننگ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہاں ٹریننگ کی اچھی سہولیات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے ساتھ یہاں باقاعدگی سے ٹورنامنٹس بھی ہوتے ہیں جن میں سخت مقابلہ ہوتا ہے، چار ہفتے لندن میں ٹریننگ کروں گی اور ساتھ ہی ٹورنامنٹس بھی کھیلوں گی۔

اشنا کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین گیمز اور فیڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، میں انٹرنیشنل ایونٹس میں اچھی کارکردگی کے لیے مقابلے کی ٹینس کھیل رہی ہوں اورپاکستان کے لیے ٹائٹل حاصل کرنا ہدف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں