آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج سُپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ کی انگلینڈ کے خلاف پُر اعتماد بیٹنگ جاری ہے۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا لیکن 1.3 اوورز میں 11 رنز بنانے کے بعد میلبرن میں ایک مرتبہ پھر بارش ہوئی جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا اور آئر لینڈ نے 16 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنالیے۔
آج گروپ ون کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جس میں انگلینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے جب کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی۔
پہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو ہرایا تھا جبکہ آئرلینڈ کو سری لنکا سے شکست ہوئی تھی۔