ہاردک پانڈیا کے ان فٹ ہونے کی خبروں پر بولنگ کوچ کا بیان سامنے آگیا

بھارت کے بولنگ کوچ پارس مہمبرے نے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا کے ان فٹ ہونے کی خبروں پر رد عمل کا اظہارکیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے بعد پانڈیا کو درد کی شکایات کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر ان کے ان فٹ ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں

بھارتی میڈیا کےمطابق بولنگ کوچ پارس مہمبرے نے ہارک پانڈیا کے ان فٹ ہونے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پانڈیا کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں آرام نہیں دیا جائے گا وہ بالکل فٹ ہیں۔

بھارتی کوچ نے کہا کہ ہارک پانڈیا سمیت ہم کسی کو آئندہ میچ کے لیے آرام نہیں کرارہے، میرے خیال میں اس وقت ہم ٹورنامنٹ کے مومنٹم میں ہیں اور ہمارے تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔

بھارتی بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ پانڈیا تمام میچز کھیلنا چاہتا ہے اس لیے ہم اسے آرام دینے کا نہیں سوچ رہے، وہ ہمارے کے لیے بولنگ اوربیٹنگ دونوں صورتوں میں اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں