سینئر صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال میں نہیں کیا جائےگا۔
پمز حکام کے مطابق ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال کا سرد خانہ فعال نہیں اورسرد خانے میں مرمت کا کام جاری ہے۔
پمز حکام نے بتایا کہ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم اب ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی یا قائداعظم اسپتال میں کیا جائے گا جہاں پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی تین رکن ٹیم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔