کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے کے میونسپل الیکشن میں 7 پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

کینیڈا کے سب سے بڑے صوبہ اونٹاریو کے میونسپل الیکشن میں 7 پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو میں میونسپل انتخابات کا میدان سجایا گیا جس میں 7 پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی اپنے نام کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو کی تاریخ میں پہلی بار ایک پاکستانی کینیڈین امیدوار عاصمہ ملک منتخب ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ کامیاب امیدواروں میں سمیرا علی، سیمی اعجاز، عادل خلقی، ملیحہ شاہد، ملیکہ غوث اور ندیم محمود شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں