لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ فوج کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، لانگ مارچ پر امن ہوگا، رانا ثنااللہ یاد رکھیں تشدد کا راستہ اختیارکیا تو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت چور ہے، اصل فساد ملک میں یہی چاہتے ہیں، 13 پارٹیاں بھی اکیلے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، جو حالات جا رہے ہیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، عمران خان پرامن طورپر نکلےگا اس نے کبھی خون نہیں بہایا۔
سابق وزیر نے کہا کہ اب فائنل راؤنڈ شروع ہورہا ہے، 30 نومبر تک آر پار ہوجائےگا، فوج ہماری ہے اس کا وقار چاہتے ہیں ،فوج عوام پر گولی نہیں چلا سکتی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نہ نواز نہ شہباز نہ آصف زرداری ہوں، بیماری سے بھاگنے والا نہیں نسلی اور اصلی ہوں، جب تک زندہ ہوں عمران خان کا ساتھ دوں گا۔