سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی جیت کے ایک روز بعد بھی حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کی کہ’ صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں کہ جس طرح زمبابوے نے رنز کا دفاع کیا، پاکستان کے خلاف دفاع زمبابوے ٹیم کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے ممکن ہوا ‘۔
Waking up this morning still stunned at the manner in which @ZimCricketv defended these runs against @TheRealPCB that was pure Will power by Zimbabwe, they played like a Star Team last night. (Not a team of stars) And deserved to win 👏🏽👏🏽👏🏽
— Daren Sammy (@darensammy88) October 28, 2022
سابق ویسٹ انڈین کپتان نے مزید لکھا کہ زمبابوے ٹیم نے گزشتہ رات اسٹار ٹیم کی طرح کھیل پیش کیا ، وہ ٹیم آف اسٹارز نہیں ہے وہ جیت کے مستحق تھے ۔
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی تھی ۔
131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی تھی