سیمی فائنل میں رسائی: میکسویل نے سری لنکا سے امیدیں لگالیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ ہوگا جس میں انگلش ٹیم کے اچھے مارجن سے جیتننے کی صورت میں آسٹریلیا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر نے اس اہم میچ میں سری لنکا سے امیدیں لگالی ہیں۔

میچ پریزینٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے گلین میکسویل نے کہا کہ افغانستان کے بولروں نے آخری 4 اوورز میں شاندار بولنگ کی تھی، انہوں نے اپنے پلان پر اچھا عملدرآمد کیا جس وجہ سے ہمیں مشکل رہی۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے خود کو ایک ایسی صورتحال میں ڈال لیا ہےکہ ہم انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ کو دیکھ رہے ہیں لیکن امید ہےکہ سری لنکا ہمارے کے لیے کچھ اچھا کرے گی۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ افغانستان نے واقعی بہت اچھا کھیلا، پاور پلے میں انہوں نے پریشر بناکر رکھا، ہم انہیں روک سکتے تھے مگر کچھ شاندار ہٹنگ سے انہوں نے ہمیں خوفزدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں