بولرز اپنا کام کررہے ہیں بس بیٹنگ کی فکر ہے: شاہد آفریدی

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کے لیے اس لیے مثبت ہوں کیوں کہ ہمارے کھلاڑی سڈنی کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں۔

نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سیمی فائنل کے حوالے سے مجھے فکر بیٹنگ لائن اپ کی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ سے لے کر اب تک بولنگ کی بات کی جائے تو ہمارے بولرز اپنا کام مکمل طور پر کررہے ہیں، بولرز فوکسڈ ہیں اور ان کی بولنگ پارٹنر شپ بہترین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیرانی دراصل بیٹنگ لائن اپ سے ہے اور میرا خیال ہے کہ اوپننگ تبدیل کردینا چاہیے، بابر کو بھی تھوڑا سا چیزوں کو سننا چاہیے، اسے نمبر 3 پر آنا چاہیے کیوں کہ حارث نمبر 3 اور نمبر 4 پر آنے والا کھلاڑی نہیں ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بابر کو چاہیے اوپننگ چینج کرے کیوں کہ ضروری نہیں کہ بابر ہی اوپننگ کرے یا پھر بابر اوپر سے لکھواکر نہیں آیا کہ اوپننگ اسی نے ہی کرنی ہے کیوں کہ کپتان ہی فیصلے لیتا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں افتخار احمد شان مسعود کی بات کروں تو ان کی باڈی لینگویج بتارہی ہوتی ہے کہ یہ پلیئرز گیند ڈھونڈ رہے ہیں اگر انہیں گیند مل گئی تو وہ نہیں چھوڑیں گے تو آپ کی لینگویج یہی ہونی چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں