ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج سڈنی کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل کے لیے جہاں شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے فتح کی امید لگائے ہوئے ہیں وہیں تاریخ بھی ان دونوں ٹیموں کے مقابلوں میں پاکستان کی فتح سے بھری ہوئی ہے۔
تو آئیے اب تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی میچز اور پاکستان کی فتح
اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے جن میں سے 17 میں پاکستان جب کہ صرف 8 میچز میں نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ سے سامنا اور پاکستان کی فتح
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مقابلے کی بات کی جائے تو پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ ٹیم سے 6 بار سامنا ہوا جن میں پاکستان کو 4 مرتبہ (2007, 2009, 2012, 2021) جب کہ نیوزی 2 مرتبہ (2010، 2016 ) کامیاب ہوا۔
1992 کے ورلڈکپ کا سیمی فائنل
1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آکلینڈ کے گراؤنڈ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔