راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔

راولپنڈی کے علاقے شمس آباد پر پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ جاری ہے جہاں درجنوں کارکنان موجود ہیں جب کہ احتجاج کے باعث مری روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے باعث مری روڈ سے سفر کرنے والے سروس روڈ اور گلیوں سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے درجن بھر کارکنان کا پیر ودھائی کے مقام پر احتجاجی کیمپ لگا ہوا ہے جس وجہ سے پیرودھائی اڈے پر ٹینٹ لگانے سے تجارتی اور سفری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں