اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے، الیکشن سےلےکرسلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جتنا غیر ملکی دوروں پرخرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی، قوم سڑکوں پر ہوگی اور یہ لندن میں نیو ایئر منارہے ہوں گے۔
راولپنڈی کےاجلاس اورلندن میں ہونےوالی میٹنگ اہم فیصلوں کافائنل راؤنڈ ہےالیکشن سےلےکرسلیکشن تک سارےاہم فیصلےاسی مہینےپنڈی میں ہونگےنااہل غیرمقبول حکومت معاشی،سیاسی اورقومی سلامتی کےلیےخطرہ اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےجتناغیرملکی دوروں پرخرچ ہوااُتنی امدادنہیں ملی۔سپریم کورٹ آخری امیدہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 9, 2022
شیخ رشید کاکہنا تھاکہ عمران خان کی راولپنڈی آنےکی تاخیر اہم حکمت عملی کا حصہ ہے جب کہ ایف آئی آر نہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ زرداری اور نوازشریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، وطن کے لیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے، الیکشن کرائیں گے جب کہ سپریم کورٹ آخری امیدہے۔