دنیا کا 8 ارب واں بچہ کس ملک میں پیدا ہوا؟

دنیا کی آبادی 15 نومبر 2022 کو 8 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 15 نومبر کو دنیا کی آبادی نے 8 ارب کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے اس حوالے سے ویب سائٹ پر ایک کاؤنٹ ڈاؤن لگایا گیا تھا جس میں اس لمحے کا تعین کیا گیا تھا جب دنیا کی آبادی 8 ارب کے ہندسے تک پہنچ جاتی۔
عالمی ادارے نے 15 نومبر کو ڈے آف 8 بلین کا نام بھی دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 ارب تک پہنچنے میں 12 سال لگے۔

تو 8 ارب واں بچہ کہاں پیدا ہوا؟ اس کا درست جواب دینا تو بہت مشکل ہے کیونکہ ابھی اس حوالے سے ڈیٹا اکٹھا ہونا باقی ہے۔

مگر دارالحکومت منیلا کے ضلع Tondo میں ایک بچی کی پیدائش پر فلپائنی میڈیا نے اسے علامتی طور پر 8 ارب واں بچہ قرار دیا۔

اس بچی کی پیدائش منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 29 منٹ پر ہوئی۔

فلپائن کے سب سے بڑے انگریزی اخبار فلپائن اسٹار نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں