دوست کا دوست کی پیٹھ پر وار، ساتھ بیٹھ کر چلتی موٹرسائیکل پر قتل کردیا

لاہور:گجر پورہ میں چلتی موٹر سائیکل پرپیچھے بیٹھے دوست نے فائرنگ کرکے آگے بیٹھے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات چائنہ اسکیم میں لیڈیز پارک کے قریب ہوئی جس میں مرنے والے کی شناخت زوہیب بٹ عرف سونی نام سے ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق مقتول سونی کو اس کی موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے شخص نے گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے ایس پی سول لائنز سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجزکی مدد لی جائے اور پہلوؤں سے تفتیش کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں