عمران خان پر حملہ: ملزم کی گرفتاری نہ ڈالنے اور تفتیش نہ ہونے سے مقدمہ کمزور

لاہو ر: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ ملزم کی 24 گھنٹے میں گرفتاری نہ ڈالنے اور تفتیش شروع نہ ہونے سےکمزور پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جےآئی ٹی ارکان کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ ہی نہیں کیاگیا، محکمہ داخلہ پنجاب واقعہ کی تفتیش کے لیے صرف لیٹر ہی جاری کرسکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جےآئی ٹی ارکان کوپنجاب حکومت یا آئی جی آفس نےآگاہ تک نہیں کیا، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اس وقت 14 روزکی ایکس پاکستان چھٹی پر ہیں جن کی غیرموجودگی میں قائم مقام آئی جی کنورشاہ رخ کی جانب سے تفتیش کا حکم جاری نہیں ہوا۔
جےآئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پاس ہے اور ملزم کی تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی جب کہ 12 روز بعد بھی ملزم کوعدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان پر ہونے والےحملےکی ایف آئی آر میں ملزم کی موقع سےگرفتاری کا ذکر ہے، ملزم کی 24گھنٹے میں گرفتاری نہ ڈالنے اور تفتیش شروع نہ ہونے سے مقدمہ کمزور ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کو وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں