وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مشیروں نے پہلی مرتبہ اُن کو صحیح مشورہ دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پہلی بار حقیقت کا احساس ہو رہا ہے، پہلے انہوں نے امریکا اور پھر اسٹیبلشمنٹ کو بری الذمّہ قرار دیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ حکومت کے غیر رسمی رابطے ہوئے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اُنہیں الیکشن کی تاریخ دے دیں تاکہ فیس سیونگ مل جائے لیکن اگر ملک میں ہیجان پیدا کرکے تاریخ لی جائے تو یہ ایک اچھی روایت نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو یہ سوچ ترک کرنی چاہیے کہ آرمی چیف اُن کی مرضی کا لگے گا، بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے وفا نہیں کی جا سکتی۔