مارٹن گپٹل سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ، بگ بیش لیگ کھیلیں گے

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنرمارٹن گپٹل بگ بیش لیگ کھیلیں گے جس کے لیے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

مارٹن گپٹل کا بی بی ایل کی ٹیم میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد اب مارٹن گپٹل بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔

اس حوالے سے میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے اعلان بھی سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنر اب میلبرن رینیگیڈز کا حصہ ہوں گے ،مارٹن گپٹل آندرے رسل کی چار میچز میں شمولیت کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے ۔

میلبرن رینیگیڈز کے مطابق انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کی عدم دستیابی کے بعد اوورسیز پلئیرز سے معاہدے کیے گئے۔

دوسری جانب مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ میں میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے بی بی ایل کھیلنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ مارٹن گپٹل کی درخواست پر نیوزی لینڈ کرکٹ نے انھیں سینٹرل کنٹریکٹ سے دو روز قبل فارغ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں