پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کا بورڈ آف گورنرز پھر تبدیل کردیا گیا

    محکمہ صحت پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے بورڈ آف گورنرز میں ایک بار پھرتبدیلی کردی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نئے بورڈ آف گورنرز کے پیٹرن انچیف ہونگے۔

    محکمہ صحت پنجاب نے پی کے ایل آئی کے پہلے بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفیکیشن 6 ماہ قبل جاری کیا تھا، 6ماہ بعد اس بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے۔

    محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر امجد مجید چوہدری کو بورڈ آف گورنرز کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ، فنانس اینڈ لا افئیرز اور پلاننگ ڈویلپمنٹ کے سیکرٹریز بورڈز کے نئے ممبر ہونگے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں